فن اور فنکار
’عمران خان جاتےجاتےجھوٹ پرجھوٹ نہ بولو‘،جواد احمد
گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گزشتہ روز پشاور میں جلسے کے بعد ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔
جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں پشاورمیں ہونے والے جلسے میں عمران خان کے خطاب پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’عمران خان جاتےجاتےبھی جھوٹ پرجھوٹ نہ بولو‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ تمہیں کس نےنکالاہے، تمہیں امریکا نےنہیں، انہی لوگوں نےنکالاہےجنہوں نے تمہارے اتنےلمبے لمبے دھرنے کروائے، جب تم سارا وقتTV پر آکر تقریریں کرتے تھے‘۔



