فن اور فنکار

عامر لیاقت کا پی ٹی آئی کو چھوڑنا حکومت کی کامیابی قرار دے دیا

موسیقار روحیل حیات نے عامر لیاقت کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کو حکومت کی اصل کامیابی قرار دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔

عامر لیاقت کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان ،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button