انتخاباتپاکستانتازہ ترینکاروبار

چیئرمین شفیق احمد بٹ کی جانب سے صنعتکار و کاروباری برادری کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

فیروز پور روڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن (فرایا) کے چیئرمین شفیق احمد بٹ کی جانب سے صنعتکار و کاروباری برادری کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا

۔ تقریب کے چیف گیسٹ معروف صنعتکار و کاروباری رہنما میاں انجم نثار تھے۔ عشائیے میں عدنان خالد بٹ، اقبال بھٹی، نصیر احمد بٹ، سعادت اللہ، مبشر نصیر بٹ، تنویر احمد شیخ، ارشد بیگ، خالد محمود کھوکھر، میاں عثمان افضل، شیخ عبدالمنان، ذیشان سہیل، شہباز اسلم سمیت دیگر معروف صنعتکار و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ فرایا کی جانب سے حقیق احمد اور وسیم چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فرایا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جاری انتخابات میں میاں انجم نثار اور ان کے اتحادی پینل کی حمایت کا اعلان کیا۔

چیئرمین فرایا شفیق احمد بٹ نے میڈیا سے بات کر ہوئےکہا کہ صنعتکار اور تاجر ملکی معیشت، روزگار اور صنعتی پیداوار میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے موثر نمائندگی، باہمی رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فرایا صنعتکاروں کے مسائل متعلقہ حکومتی اداروں تک موثر انداز میں پہنچانے اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار مزید فعال کرے گی۔ شفیق احمد بٹ نے کہا کہ موجودہ چیمبر انتخابات کے تناظر میں صنعتکاروں اور تاجروں کا اتحاد انتہائی اہم ہے، اسی لیے فرایا نے میاں انجم نثار اور ان کے اتحادی پینل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے

۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button