
شالامار ہسپتال لاہور اورسرکل ویمنز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیجیٹل طریقے سے خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب6 اکتوبر کو ہو گی
لاہور۔1اکتوبر ( ):شالامار ہسپتال اورسرکل ویمنز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیجیٹل طریقے سے خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب6 اکتوبر کو شالامار ہسپتال لاہور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے منیجر سلمان کے مطابق مشترکہ ویمنز ڈیجیٹل ہیلتھ لٹریسی انیشی ا یٹوکا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شالامار ہسپتال اور سرکل ویمنز ایسوسی ایشن خواتین اور لڑکیوں کو صحت سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی، بیماریوں کے ممکنہ خطرات سے آگاہی اور بروقت طبی رہنمائی تک رسائی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدام شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ہسپتال کی طبی و کلینیکل مہارت کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور واٹس ایپ پر مبنی صحت آگاہی کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شالامار ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی اور کلینیکل مہارت کو سرکل ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیجیٹل رسائی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ خواتین تک صحت سے متعلق مفید اور قابل اعتماد معلومات موثر انداز میں پہنچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقدام کے تحت واٹس ایپ پر مبنی صحت آگاہی کو بھی استعمال کیا جائے گا، جس کے ذریعے خواتین کو اپنی صحت کو بہتر طور پر سمجھنے، ممکنہ صحت کے خطرات سے آگاہ ہونے اور ضرورت پڑنے پر بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔منتظمین کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد خواتین کو صحت بارے باخبر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں طبی رہنمائی تک رسائی کے لیے ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔اس اقدام کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کے لیے صحت سے متعلق معلومات کو آسان اور قابل رسائی بنانے پر توجہ دی جائے گی جبکہ ہسپتال کی طبی مہارت اورسرکل کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو بروئے کار لا کر صحت آگاہی کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پہنچایا جائے گا۔تقریب میں معروف اداکارہ نادیہ جمیل اور سماجی شخصیت مسرت مصباح بھی شرکت کریں گی۔شالامار ہسپتال اورسرکل ویمنز ایسوسی ایشن کے درمیان یہ اشتراک طبی نگہداشت اور ڈیجیٹل صحت آگاہی کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس کے ذریعے خواتین کو صحت سے متعلق معلومات سمجھنے اور ضرورت کے وقت طبی معاونت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



