بزم امجد کے اعزاز میں یادگار ڈنر ۔پیپلزپارٹی کے راہنما میاں محمد ایوب کی طرف سے تندوری ٹی اینڈ کو گلبرگ لاہور میں عشائیہ۔

بزمِ امجد کے اعزاز میں یادگار ڈنر ۔پیپلزپارٹی کے راہنما میاں محمد ایوب کی طرف سے تندوری ٹی اینڈ کو گلبرگ لاہور میں عشائیہ۔
میاں محمد ایوب، سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب ، کی میزبانی میں بزمِ امجد کے اعزاز میں ایک شاندار اور یادگار ڈنر پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُر وقار محفل میں مہمانِ خصوصی طاہر سدھو کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں معزز شخصیات نے شرکت کی۔
مذکورہ تقریب کی رونق میں اضافہ کرنے والوں میں عدنان چوہدری، امجد اقبال امجد، مدیحہ بتول، ہما خان، رملہ چوہدری، میجر افضال، خرم سینگر، عادل وحید، عمران رضا اور معروف شاعر امجد اقبال امجد شامل تھے۔
محفل خوشگوار ماحول، پُرتکلف ضیافت، اور باہمی محبت و رفاقت کی علامت بنی، جہاں گُفتگو کے دلنشین سلسلے، خیالات کی روشنی، اور دوستانہ ماحول نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ بزمِ امجد کی اس خوبصورت نشست نے ایک نئی تاریخ رقم کی، جس کی خوشبو دیر تک مہکتی رہے گی۔



