ادبی تنظیم بزم لیلی’ کے زیر اہتمام لاہور میں خوبصورت محفل مشاعرہ.
لاہور سمیت پنجاب کے نامور شعرا نے اپنا کلام پیش کرکے شدید سردی کے موسم میں بھی ماحول گرما دیا.

ادبی تنظیم بزم لیلی’ کے زیر اہتمام لاہور میں خوبصورت محفل مشاعرہ..لاہور سمیت پنجاب کے نامور شعرا نے اپنا کلام پیش کرکے شدید سردی کے موسم میں بھی ماحول گرما دیا۔
مشاعرے کا موضوع ایک دیا جلانا ہے تھا۔ تنظیم بزم لیلی’ کے زیر سایہ سال کا پہلا مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت مشہور شاعر جناب ڈاکٹر نذیر قیصر نے فرمائی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شعری شخصیات ممتاز راشد لاہوری اور روبینہ صاحبہ نے سر انجام دیے۔
جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر مشہور عالمی مشاعروں کے آرگنائزر , شاعر امجد اقبال امجد موجود تھے، جو 1988 سے دبئی میں مشاعرے منعقد کروا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی مہمانوں میں جناب عباس صاحب اور لندن سے آئے مہمان جناب طاہر محمود سدھو بھی شامل تھے، جو لندن فیوچر کی بزنس کلب کے صدر ہیں۔
مذکورہ تقریب کا آغاز طاہر محمود سدھو کی خوبصورت تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر مدیحہ بتول نے اپنی دلنشین آواز میں نعتِ رسولِ مقبول *ﷺ* پیش کی اور محفل کو مدینہ کی روحانی فضاؤں میں لے گئیں۔
محفل مشاعرے میں پہلے نوجوان شاعرہ فاطمہ نے اپنے منفرد لہجے سے مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس کے بعد مشاعرے کی رونق کو مزید بڑھانے میں ثقلین، راغب، شہزادہ علی، عابدہ نذیر اور ڈاکٹر شاہد نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
ممتاز راشد لاہوری نے اپنے کلام سے مشاعرے کو لوٹ لیا، جبکہ روبینہ صاحبہ جو سات مختلف زبانوں میں شاعری کرتی ہیں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ایس ایم ڈی پر تنظیم آمور کی ڈائریکٹر "لیلتہ القدر” کا خصوصی کلام پیش کیا گیا، جس نے مشاعرے میں روحانیت اور ادب کے حسین امتزاج کو نمایاں کیا۔شہزادہ ذولقرنین نے بھی عمدہ کلام پیش کیا۔
مہمانِ خصوصی امجد اقبال امجد نے اپنا تازہ کلام پیش کر کے سامعین کی بھرپور داد وصول کی، جبکہ عباس صاحب نے پنجابی کلاسیکل شاعری کے ذریعے محفل کو مزید دلکش بنا دیا۔ آخر میں صدرِ مشاعرہ ڈاکٹر نذیر قیصر نے اپنی دلکش شاعری سے مشاعرے کو بامِ عروج تک پہنچایا۔ ان کی شاعری محبت، ادب اور خلوص کا خوبصورت امتزاج تھی۔محفل مشاعرے میں سینیئر رپورٹر پی ٹی وی عاصم نذیر بھٹی ، سینیئر صحافی اے پی پی ممتاز سلیم لنگاہ ، محبوب عالم ، ندیم مصطفی سندھو سمیت لاہور کے معروف دانشوروں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اور محفل مشاعرہ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا .تقریب کے اختتام پر سامعین اور مہمانوں نے آرگنائزرز، بالخصوص ڈاکٹر مدیحہ بتول اور تنظیم "لیلتہ القدر” کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ مشاعرہ نہ صرف ادب کے فروغ کا ذریعہ بنا بلکہ حاضرین کو ایک یادگار شام فراہم کر گیا۔