پاکستانتازہ ترینسپورٹسسپیشل رپورٹ

سوئی ناردرن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2025 کی شاندار اختتامی تقریب

سوئی ناردرن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2025 کی شاندار اختتامی تقریب۔

(لاہور) سوئی ناردرن گیس پائپ کے زیر اہتمام پہلا آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2025 گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ممتاز ٹیموں نے شرکت کی جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر، پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس، ریلوے، پی او ایف واہ اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

مینز سنگلز کیٹیگری میں عرفان سعیدنےفتح حاصل کی جبکہ محمد علی لاروش رنر اپ رہے۔

ویمنز سنگلز میں عمارہ اشتیاق فاتح رہیں اور الجاطارق نے رنر آپ رہیں۔

مینز ڈبلز میں راجہ ذوالقرنین اور محمد علی لاروش نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عامر سعید اور محمد عدنان رنر اپ قرار پائے۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں میں غزالہ صدیق اور عمارہ اشتیاق نے کامیابی حاصل کی جبکہ زبیرہ اسلام اور عمامہ عثمان دوسرے نمبر پر رہیں۔

اختتامی تقریب میں سوئی ناردرن گیس کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) ثاقب ارباب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ سپورٹس/ سینئر جنرل مینیجر امتیاز محمود اور وائس پریذیڈنٹ/ جنرل مینیجر محمد ارشد بھی موجود تھے۔

ڈی ایم ڈی ثاقب ارباب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی لگن، جذبے اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سوئی ناردرن گیس مستقبل میں بھی ایسے باوقار اور معیاری کھیلوں کے ایونٹس کی سرپرستی اور انعقاد جاری رکھے گی تاکہ ملک میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button