سردار سیف اللہ خان رند کی صحت یابی: قیادت کی واپسی کا نیا سورج
کواورڈینٹر فاروومن ونگ آل پاکستان سردار سیف اللّه خان رند بلوچ آفیشل ڈاکٹر حور انیلہ شاکر۔

*سردار سیف اللہ خان رند کی صحت یابی: قیادت کی واپسی کا نیا سورج*
کو اورڈینٹر فاروومن ونگ آل پاکستان سردار سیف اللّه خان رند بلوچ آفیشل ڈاکٹر حور انیلہ شاکر۔
اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ *سردار سیف اللہ خان رند* طویل علالت کے بعد الحمد للّٰہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کی صحت یابی نہیں بلکہ *ایک کردار، ایک قیادت، ایک امید کی بحالی* ہے۔ ان کی بحالی محض ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا موقع نہیں بلکہ اس سرزمین کے لیے نویدِ بہار ہے جو ہمیشہ ان کی رہنمائی کی منتظر رہی ہے۔
سردار سیف اللہ رند کی شخصیت صرف سیاست تک محدود نہیں، وہ *سماجی خدمت، قبائلی ہم آہنگی اور عوامی فلاح* کے پیکر ہیں۔ ان کا اندازِ گفتگو، فیصلہ سازی میں تدبر، اور عوام کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی سوچ، انہیں عام رہنماؤں سے ممتاز کرتی ہے۔ ان کی علالت کے دنوں میں عوام کی بے چینی، ان سے محبت اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے کی گئی دعائیں، اس امر کا ثبوت ہیں کہ وہ عوام کے دلوں میں کس قدر رچ بس چکے ہیں۔
اب جب وہ پھر سے اپنی *سیاسی و سماجی سرگرمیوں* میں متحرک ہو چکے ہیں، تو یہ بلوچستان کے لیے ایک نئی توانائی، نیا حوصلہ اور استحکام کی علامت ہے۔ سردار سیف اللہ رند کی واپسی ان تمام منصوبوں اور جدوجہد کا تسلسل ہے جو انہوں عوامی خدمت، یکجہتی، ترقی اور انصاف کے لیے شروع کیے تھے۔
ہم ربِ کریم سے دعا گو ہیں کہ وہب سردار سیف اللہ رند کو صحتِ کاملہ، عمر دراز، اور اپنے مشن میں مزید کامیابی و کامرانی عطا فرمائے تاکہ وہ قوم و ملت کی خدمت کے مشن کو مزید وسعت دے سکیں۔



