پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیر و سیاحت

اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران شمالی اور شمال مغربی پاکستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے

طاقتور Cyclonic Circulation ہے اور ساتھ ہی بحیرہ عرب سے مسلسل نمی والی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں

اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران شمالی اور شمال مغربی پاکستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے اس کی سب سے بڑی وجہ ایک طاقتور Cyclonic Circulation ہے اور ساتھ ہی بحیرہ عرب سے مسلسل نمی والی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں جو بارش کے اس سلسلے کو طاقت دے رہی ہیں اس وقت پاکستان فضا کے اوپر والے حصے میں ایک مضبوط Upper Level System موجود ہے جو تقریبا 12 کلومیٹر یعنی 200 hPa سطح کی بلندی پر موجود ہے یہ کوئی عام جیٹ اسٹریم نہیں بلکہ ایک مکمل Cyclonic Upper Air Circulation ہے جو اوپر کی فضا میں ہوا کے بہاؤ کو تبدیل کر رہا ہے
یہ تبدیلی زمین کے قریب موجود کم دباو والے سسٹمز کو اور زیادہ طاقتور بنا رہی ہے جب ایسے طاقتور Upper Level Systems نمی سے بھرے ماحول میں ہوتے ہیں تو یہ Deep Convection یعنی گہرے اور مسلسل بادل بننے کے عمل کو جنم دیتے ہیں اوپر کی سطح پر Divergence یعنی ہوا کا پھیلاؤ نیچے خلا پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے مزید ہوا اوپر اٹھتی ہے اور بادل بہت تیزی سے بنتے ہیں یہی عمل بارش کو دیر تک جاری رکھتا ہے اور بعض اوقات بہت شدید بارش یا شہری علاقوں میں اچانک Flooding یعنی پانی بھرنے کا باعث بنتا ہے سب سے زیادہ خطرہ خیبر پختونخوا شمالی پنجاب اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ہے جہاں شدید بارش لینڈ سلائیڈنگ اور Urbar Flash Flooding کا امکان زیادہ ہے  رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی درمیانے سے تیز درجے کی بارش ہو سکتی ہے ایسے Upper Level Systems ماضی میں بھی مون سون کو بہت طاقتور بنا چکے ہیں خاص طور پر 2022 میں ہونے والی شدید بارشیں بھی اسی قسم کے Upper Air Circulation کی وجہ سے ہوئی تھیں جنہوں نے بارشوں میں شدت پیدا کی تھی اگر یہ موجودہ سسٹم مزید دنوں تک موجود رہا تو پورے مون سون کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے یہ سسٹم 10 اگست کو بنا تھا اب بھی موجود ہے۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے ملک پر رحمت والی بارشیں برسائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button