این ایف سی متاثرین کا اوپن الیکشن کے حق میں سیکریٹری کوآپریٹو آفس کے باہر بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ.
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

این ایف سی متاثرین کا اوپن الیکشن کے حق میں سیکریٹری کوآپریٹو آفس کے باہر بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ.
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

لاہور 29 جولائی ( قومی وقار )این ایف سی کوآپریٹو ہاؤسنگ متاثرین سوسائٹی فیز ٹو کی جانب سے سیکریٹری کوآپریٹو آفس کے باہر اوپن الیکشن کے لیے درجنوں افراد کی جانب سے منگل کے روز پرامن احتجاج کیا گیا ہے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں سیکریٹری کوآپریٹو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کلوز الیکشن کسی صورت قبول نہیں کیونکہ این ایف سی میں تقریباً 92 فیصد ممبران نان این ایف سی ہیں۔ اس لیے تمام ممبران و گروپس اوپن اور شفاف الیکشن کے حامی ہیں تاکہ جمہوری عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اب تو این ایف سی ادارے نے بھی لاتعلقی کا اظہارکردیا ہے لیکن یہاں پر موجود چند ریٹائیڑ ملازمین نے سوسائٹی کوگزشتہ 20 سال سے یرغمال بنایا ہوا ہے اور کسی طرح کا ڈویلپمنٹ کام نہیں کیااورڈویلپمنٹ کے 2ارب کے فنڈز سارے ختم کردئیے گئے ہیں لیکن فیز ٹو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ایف سی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 2 کے درجنوں ممبران اپنا گھر اپنی چھت کی آس لگائے اس جہاں فانی سے چلے گئے ہیں لیکن ابھی تک سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ کا عملی کام شروع نہ ہو سکا ، متاثرین سیکریٹری کوآپریٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این ایف سی کے الیکشن اوپن کیے جائیں تاکہ حقیقی ممبران مینجمنٹ میں آکر ڈویلپمنٹ کروا سکیں۔



