پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاسیات

یوم آزادی پر سردار سیف اللہ خان رند کا ولولہ انگیز پیغام: پاکستان ناقابل تسخیر ہے

یوم آزادی پر سردار سیف اللہ خان رند کا ولولہ انگیز پیغام: پاکستان ناقابل تسخیر ہے

کوئٹہ ( ) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی وائس چیئرمین، معروف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیت *سردار سیف اللہ خان رند* نے 14 اگست *یوم آزادی* کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری *قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کی نعمت کا مظہر* ہے۔

انہوں نے کہا کہ *پاکستان آج فیلڈ مارشل، سپہ سالار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر* کی ولولہ انگیز اور جراتمندانہ قیادت میں ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے۔ پاک فوج دشمن کی ہر سازش، ہر وار، ہر میلی نگاہ کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

سردار سیف اللہ رند نے کہا کہ آج پاکستان *ترقی، استحکام اور خودداری* کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ ملکی معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی یکجہتی مضبوط ہو رہی ہے۔ دن دگنی، رات چوگنی ترقی پاکستان کی پہچان بنتی جا رہی ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ *آزادی کے حقیقی مقاصد* کو سمجھیں، قومی یکجہتی کو فروغ دیں اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب علم، شعور اور اتحاد سے دیں۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ 14 اگست کو محض *جھنڈیاں لگانے یا آتش بازی کرنے* تک محدود نہ رہیں، بلکہ آزادی کے مقصد، قومی شناخت اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

سردار سیف اللہ رند نے کہا:”ہم ایک عظیم قوم ہیں، ایک عظیم ریاست کے وارث ہیں، اور ایک ولولہ انگیز قیادت کے زیرِسایہ پاکستان کی سمت روشن اور تابناک ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button