فن اور فنکار

ندایاسر کو اپنے ہی شوہر کا ڈرامہ ’چوہدری اینڈ سنز‘ پسند نہیں

ندایاسر اور یاسر نواز نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی، اس شو میں میزبان نے جب ندا یاسر سے یہ سوال کیا کہ وہ یاسر نواز کا ڈرامہ ’چوہدری اینڈ سنز‘ دیکھ رہی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ’میں نہیں دیکھ رہی‘۔جس پر شو کے میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ’ یہ ڈرامہ نہ دیکھنے کی وجہ یہ تو نہیں ہے کہ اس ڈرامے میں یاسر کولڑکی نہیں ملی‘۔ندا یاسر نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ میں نے یاسر سے کہا کہ آپ نے اپنے لئے اس ڈارمے کا انتخاب کرکے غلط کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’یاسر ماشااللہ اتنے اچھے مرکزی کرداروں میں کام کرتے ہیں اور اس ڈرامے کی سکرپٹ پڑھے بنا ہی انہوں نے سائن کر دیانہوں نے کہا کہ ’ مجھے بہت برا لگا کہ یاسر نے یہ ڈرامہ کیوں سائن کیا ‘۔

ندا کے اس جواب پر یاسر نواز نے کہاکہ’ میں ان دنوں تھوڑا مصروف تھا لیکن خیر سیونتھ اسکائی، عبداللہ بھائی اور اسد ان سے مجھے پیار ہے‘۔ندا نے یاسر نواز کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ’لیکن مجھے تو گلہ ہے‘۔جس پر یاسر نواز نے کہا کہ’ آپ گلہ کریں پر میں گلہ نہیں کروں گا‘۔

ندا نے کہا کہ’یاسر نے جو کردار اس ڈرامے میں کیا ہے وہ اس کردار کیلئے نہیں بنے‘۔اس بات پر یاسر نواز نے کہا کہ ’ ہاں میں یہ کردار ادا کرنے کی وجہ سے تھوڑا پریشان رہا ہوں لیکن چلو زندگی میں اس طرح کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں‘۔

Related Articles

Back to top button