بس جی بس، اور بچے نہیں نواب صاحب، کرینہ بول پڑی
اداکارہ کرینہ کپور نےکہا ہے انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کو مزید بچہ پیدا کرنے سے روک دیا ہے اور انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اب 60 سال کی عمر میں بچہ پیدا کرنے کا سوچنا بھی مت۔ کرینہ کپور کی سیف خان سے 2012 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں.
کرینہ کپور نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ جب ان کے ہاں 2016 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت وہ کتنا خوف کا شکار تھیں اور آج کتنا مطمئن ہیں۔ انہوں نے سیف
خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باپ کی حیثیت سے وہ نہایت ذمہ دار انسان ہیں اور وہ چاروں بچوں کو پوری طرح سے خیال رکھتے ہیں اور چاروں کو برابر سمجھتے ہیں
انہوں نے یہ بھی کہا سیف نے جوانی میں شادی کرنے کے بعد 50 سال کی عمر تک ہر دہائی(یعنی 10 سال کا عرصہ) میں ایک بچہ پیدا کیا ہے اور ان کے پہلے بچے سارہ علی خان اور آخری بچے جہانگیر علی خان میں 25 سال کی عمر کا فرق ہے۔



