پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹکاروبار

ایل ڈبلیو ایم سی عید قربان پر لاہور ڈویژن میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے پرعزم۔

لاہور ڈویژن میں قائم ہونے والی 30 مویشی منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت

ایل ڈبلیو ایم سی عید قربان پر لاہور ڈویژن میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے پرعزم۔

لاہور 27 مئی(قومی وقار )عید قربان پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بہترین حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے لاہور ڈویژن کے ویسٹ کنٹریکٹرز کا اجلاس طلب کیا۔اہم میٹنگ میں عید قربان کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام ویسٹ کنٹریکٹرز کو قصور، شیخوپورہ، ننکانہ میں لاہور کی طرز پر مثالی انتظامات ممکن بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اس اہم اجلاس کے حوالے سے سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی کوچے میں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔جامع صفائی نظام کے تحت عید قربان پر گھر گھر سے آلائشیں اکٹھی کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے جبکہ لاہور ڈویژن میں قائم ہونے والی 30 مویشی منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت

بھی کر دی۔عید قربان پر گرینڈ صفائی آپریشن کی تمام تر نگرانی ہیڈ آفس میں قائم کردہ سینٹرل کنٹرول روم سے کی جائے گی۔تمام ویسٹ کنٹریکٹرز عید قربان پر صفائی مشینری اور ورکرز کی فیلڈ میں 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں گے۔ مزید برآں صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔ عید قربان پر شہر کو تعفن اور آلائشوں سے بروقت پاک کرنے کے لیے تمام علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button