اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا چیئرمین منیر حسین بھٹی کی سربراہی میں اجلاس۔

اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا چیئرمین منیر حسین بھٹی کی سربراہی میں اجلاس ،جس میں سردار حبیب انور ،امجد اقبال خان ،راؤ شیراز اور راجہ ظفر اقبال سمیت کمیٹی ممبران کی شرکت ۔ مذکورہ اجلاس میں وکلاء کی عزت اور پروفیشن کے وقار کیلئے جعلی اور کرپٹ مافیا کے خلاف برسرپیکار ، پرعزم و فوری اقدامات کے لیے فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں طے پایا کے کہ پنجاب بار کونسل سے لوئر کورٹ کی 214 اور ہائیکورٹ کی 1221 انرولمنٹ غائب پائی گئیں ۔خصوصی کمیٹی تشکیل سات دن میں رپورٹ کا حکم جاری،جبکہ جعلی مافیا کے خلاف زیر سماعت 300 سے زائد مقدمات میں دس فوجداری وکلاء کی خدمات لے لی گئیں بہت جلد ٹرائل مکمل ہونگے سزائیں دلوانے کا عزم اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر واپس لئے گئے مقدمات بحال کروانے کا بھی اعادہ کیا گیا ۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے میٹنگ مقرر نیو کاسل یونیورسٹی SCHAME اور خالد یونیورسٹی سمیت پنجاب بار کونسل میں تمام کرپشن کے معاملات کو دیکھا جائیگا ، اسی طرح سوؤ موٹو نمبر 22 /18 کی بحالی کیلئے سی ایم اے سپریم کورٹ میں داخل کی جائیگی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس سلسلہ میں میٹنگ کیلئے خط ارسال ، جبکہ یونیورسٹیز سے ویریفیکیشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے گورنر پنجاب اور دیگر یونیورسٹیز کے نمائندگان سے مینٹگ کیلئے خطوط ارسال۔
۔