سماجی تنظیم آمور فاؤنڈیشن نے آمور لیگل فورم کا اجرا کرتے ہوۓ ایک اور ہدف عبور کرلیا

سماجی تنظیم آمور فاؤنڈیشن نے آمور لیگل فورم کا اجرا کرتے ہوۓ ایک اور ہدف عبور کرلیاجس کا باقائدہ اعلان گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا جوکہ لاہور پریس کلب میں منعقد کی گئی۔

آمور لیگل فورم کے چند نکات درج ذیل ہیں۔
١۔ معذور افراد،خواجہ سرا،بےسہارا بیوہ خواتین،یتیم بچوں اور جیلوں میں بند انصاف کے منتظر قیدیوں کو تمام آئنی اور قانونی حقوق بلاتاخیر دیۓ جائیں۔
٢۔ معذور افراد کے لیۓ تمام اداروں میں ملازمت کا کوٹہ بڑھانے کے ساتھ انکی سفری مشکلات دور کی جائیں۔
٣۔ نوکری پیشہ افراد کو انکے عہدہ کے مطابق تنخواہ اور مراعات بلاتاخیر دی جائیں۔
٤۔ بے سہارا معذور افراد کے لیۓ ممکنہ سہولیات سے آراستہ ریہائش گاہیں تعمیر کی جائیں۔
٥۔ لاچار و بے سہارا معذور افراد کے لیۓ بیت المال سے ماہانہ وظیفہ جاری کیا جاۓ جو کم از کم مختص کی گئی سرکاری تنخواہ کے برابر ہو۔
٦۔معذور افراد کے لیۓ بنیادی ضروریات تک رسائی سہل اور آسان بنائی جاۓ۔
پریس کانفرنس میں محترمہ لیلتہ القدر صاحبہ اور آمور فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوۓ علی محسن نے ایجنڈہ پر بات کرنے کے ساتھ سوالات کے جوابات دیۓ۔
ڈائریکٹر لیگل افئیرز آمور فاؤنڈیشن جناب آفتاب احمد ورک اٹارنی ایٹ لاء نے صحافیوں کو مکمل بریف کرنے اور سوالات کا جواب دینے کے ساتھ محترمہ لیلتہ القدر صاحبہ اور آمور فاؤنڈیشن کے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا
پریس کانفرنس میں آمور فاؤنڈیشن کی میڈیا کوآرڈینیٹر محترمہ مدیحہ بتول کے نے عورتوں اور خواجہ سراؤں سے متعلق آمور لیگل فورم کا ایجنڈہ واضح کیا۔
فناس سیکریٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جناب حام اللہ بن شعیب کمبوہ نے آمور فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے یقین دہانی کروائی اس کے علاوہ انہوں نے معذور افراد سے متعلق حکومتی پالیسی پر تفصیل سے بات کی۔
پریس کانفرنس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
آمور فاؤنڈیشن ہمیشہ اپنے فلاحی کاموں اور معذور افراد کی فلاح کے لیۓ جانفشانی سے سرگرم عمل ہے۔
#AmourFoundation #AmourLegalForum #DisabilityRights #SocialWelfare #JusticeForAll #LahorePressClub #HumanRights #InclusiveSociety #WelfareWork #March5_2025



