
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا.
اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سنایا، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی رہنما، نیب حکام عدالت میں موجود
اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6، 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔
احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا ہے