کاروبار
صدرڈاکٹر عارف علوی کا لاہور میں پاکستان کیمیکل ایکسپو 2022ء سے خطاب

لاہور:صدرڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان کیمیکل ایکسپو 2022ء سے خطاب
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوموں کی تقدیر میں فیصلوں کی انتہائی اہمیت ہے۔صیح وقت پر درست فیصلے قوم کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔
لاہور میں پاکستان ایکسپو دوہزار بائیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ چند دہائیوں قبل پاکستان دنیا کے لیے ترقی کی مثال تھا۔ہمارا معاشی ماڈل دنیا اپنا رہی تھی۔ہمیں وہ وجوہات تلاش کرنی ہیں جس کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی اور ادارے تباہ ہوئے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں اپنے روشن مستقبل کے لیے موثر حکمت عملی اپنانی ہے۔ہمیں ایک ایماندار اور سچی قیادت کی ضرورت ہے۔پالیسیوں میں وقت کے ساتھ جدت لانی ہے۔ایسا ماحول پیدا کرنا ہے کہ ہمارے ذہین اور قابل لوگ اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دیں۔




