بھارت سے معرکہ حق جیتنے کے بعد اب پاکستان معاشی میدان میں بھی انشاءاللہ جیتے گا ۔ابوذر شاد
جمہوری حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دے کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کا شاندار جواب دے کر پاکستانی قوم کو اقوام عالم میں سرخرو کر دیا ہے ۔بھارت سے معرکہ حق جیتنے کے بعد اب پاکستان معاشی میدان میں بھی انشاءاللہ جنگ جیتے گا ، افواج پاکستان نے بھارتی جار جیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر قوم مسلح افواج اور فیڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے،میاں ابوذر شاد نے کہا کہ کہ ہم دنیا میں نمبر ون فوج ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہیں گے ۔ قومی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر جیسے بہادر جنرل صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ابوذر شاد نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارک باد اور سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید
کہا کہ جمہوری حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دے کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے ۔
#LahoreChamberofCommerce #PakistanArmy #war



