
خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلیے سمیڈا کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے بروءے کار لایا جائے گا۔سقراط امان رانا
لاہور 8مارچ ۔سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا نے خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں جاری ایک بیان میں اس عزم کااعادہ کیا یے کہ پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلیے سمیڈا کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے بروءے کار لایا جائے گا ۔ اور اس مقصد کیلیے عالمی یوم خواتین کی اس برس کی تھیم: انسپاءر انکلیوژن ۔ ایکسلریٹ ایکشن کو مد نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری موجودہ حکومت کے ترجیحی ایجنڈہ میں شامل یے ۔یہی وجہ ہے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی رہنمائی میں خواتین کیلیے ایک الگ انٹرپرینیورشپ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا جا چکا ہے اور بہت جلد کابینہ کی منظوری کے بعد حکو مت اس کا اعلان کر دے گی۔ انہوں نے کہا اس پالیسی کا نفاز پاکستان میں خواتین کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثا بت ہوگا
سقراط رانا نے بتایا کہ سمیڈا میں قائم ویمن انٹر پرینیورشپ ڈویلپمنٹ کا شعبہ کاروباری خواتین کے شانہ بشانہ کام کر رہاے اور کاروبار کرنے کی خواہاں خواتین کو درکار تمام تر سہولتیں اور رہنماءی فراہم کی جا رہی ہیں۔



