پاکستانتازہ ترینکاروبار

ٹی ڈیپ کے زیر اہتمام لاہور میں پہلی بار فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ کی 3 روزہ نمائش کا  انعقاد 26 فروری سے ہوگا

ٹی ڈیپ  کے زیر اہتمام لاہور میں پہلی بار فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ کی 3 روزہ نمائش کا  انعقاد 26 فروری سے ہوگا۔

کراچی( قومی وقار ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈیپ ) نے لاہور ایکسپو سینٹر میں 26 سے 28 فروری 2025 تک پہلی فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ نمائش کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔ یہ تاریخی ایونٹ پاکستان کے ایگرو فوڈ سیکٹر کی صلاحیت کو اجاگر کرے گا، جس میں ایسی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیز شرکت کریں گی جوانگریڈینٹ ، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور سپلائی چین کے حل فراہم کرتی ہیں ۔فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ تازہ ترین پیشرفتوں کا جائزہ لے سکیں، ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں اور جدید مصنوعات اور حل دریافت کر یں ۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے کمپنیز شریک ہوں گی، جن میں جنوبی کوریا، چین، جاپان، ترکی، پولینڈ، ارجنٹائن اور یورپی یونین شامل ہیں ۔

یہ نمائش ٹی ڈیپ کی پاکستان کے ایگرو فوڈ سیکٹر کی ترقی اور جدیدیت کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو فائز احمد کا س حوالے سے کہنا ہے کہ فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ مقامی پروڈیوسرز اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان ایسے پل کے طور پر کام کرے گی، جس سے شراکت داریوں کو فروغ ملے گا، ہماری برآمدات میں اضا فہ ہوگا اور یہ نمائش پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 کے اہم نکات:

• فوڈ مینوفیکچرنگ میں تازہ ترین ٹیکنالوجیز اور حل پیش کرنے والی مصنوعات کی وسیع نمائش ہے ۔

• انڈسٹری کے معروف اسپیکرز کی زیر قیادت دلچسپ سیمینارز اور ورکشاپس، و ویلیو ایڈیشن، جدت اور پائیداری جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

• تمام صوبوں کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے منفرد ایگرو پوٹینشل کو پیش کر سکیں۔

• نیٹ ورکنگ کے لیے بھرپور مواقع، عالمی سطح پر شراکت داریوں کی تشکیل اور ممکنہ معاہدوں، تعاون اور مشترکہ منصوبوں کی کاوشیں ۔

فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ 2025 ایگرو فوڈ سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں مینوفیکچررز، پروسیسرز، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان، سپلائرز، محققین اور پالیسی ساز شامل ہیں کے لیے ایسا ایونٹ ہے جس میں شرکت لازمی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button