
سمیڈا ، اور پاکستان سنگل ونڈو مل کر ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل تعلیم دیں گے۔
ڈیجیٹل ٹریڈ فیسلیٹیشن پر پینل ڈسکشن کی تقریب میں دونوں اداروں کے مابین معاہدہ
لاہور، 21فروری ،
سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) نے لاہور میں صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کوایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تجارتی سہولت” پر ایک اہم آگاہی مباحثہ کا اہتمام کیا ۔ اس تقریب میں پاکستان کی ایس ا یم ایزکے لیے ڈیجیٹل تجارتی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کیے گئے۔ مباحثہ کےپینل میں ممتاز مقررین شامل تھے، جن میں سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا کے علاوہ پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے سی ای او آفتاب حیدر ، لمس کی فیلکلٹی ممبر محترمہ گلالئی خان، ڈیجیٹل بزنس آٹومیشن ایکسپرٹ/ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سی ای او فیضان صدیقی اور بانی اور سی ای او او زی گروپ/جولٹا بیٹریز عثمان شیخ نے خطاب کیا۔ اس مباحثہ میں SMEs کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور دیکھا گیا کہ پاکستان میں کس طرح ڈیجیٹل مدد کے ذریعے ایس ایم ایز کیلئے تجارتی عمل کو آسان ، کم لاگت اور قابل مسابقت بنایا جا سکتا ہے۔۔
اس موقع پر SMEDA اور PSW کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (MOU) پر بھی دستخط کیے گئے ۔ اس ایم او یو کا مقصد ڈیجیٹل حل کے ذریعے تجارتی طریقہ کار کو آسان بنانا ہے، جس سے SMEs اور خواتین کاروباریوں کو مارکیٹ انٹیلی جنس، ڈیٹا اینالیٹکس، اور ان کی برآمدی ضروریات کے مطابق وسائل تک رسائی ممکن ہو سکے ۔دونوں ادارے کوشش کریں گے کہ ایس ایم ایز کو ای کامرس سے آراستہ کرتے ہوئے بین الاقوامی منڈیوں میں قابل مسابقت بنایا جائے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا نے ایس ایم ای کی ترقی کے لیے تجارتی سہولت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سہولتیں ایس ایم ای کی ترقی کی اہم بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارتی طریقہ کار کو آسان بنا کر اور رکاوٹوں کو کم کر کے، SMEs کو عالمی سطح پر زیادہ مؤثر طریقے سے فعال بنایا جا سکتا ہے۔ جس سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
ڈیجیٹل تجارت کے لیے PSW کی سمیڈا سے وابستگی کا زکر کرتے ہوئے، PSW کے سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ SMEDA کے ساتھ شراکت داری ایس ایم ایز کیلئے تجارتی عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر جس سے ایس ایم ایز اور بالخصوص کاروباری خواتین معاشی ترقی میں اپنا حصہ بہتر انداز سے ڈالنے کے قابل ہو جائیں گے۔
جی ایم پالیسی اینڈ پلاننگ محترمہ نادیہ جہانگیر سیٹھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سمیڈا ملکی معیشت میں کاروباری خواتین کے کردار کو فعال بنانے کیلئے خصوصی کوششیں کر رہا ہے۔ ہم اس امر کو یقین بنا رہے ہیں کہ تاجر خواتین تجارت میں ڈیجیٹل ٹولز سے مکمل آگا ہی دی جائے اور انکو درپیش مشکلا ت کو دور کر کے عالمی منڈی میں انکی مصنوعات کو فروغ دیا جائے۔
مذکورہ تقریب میں پالیسی ساز اداروں ، محققین اور کاروباری اداروں کے نمائیدوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایس ایم ایز کیلئے جدید سہولتوں کی فراہمی اور آگاہی کے سلسلے میں سمیڈا کی خدمات کو سراہا.



