فن اور فنکار
سونم کپور کے گھر پراسرار ڈاکہ ،ایک کرو ڑ41لاکھ غائب
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی ہوئی ہے۔
سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ہونے والی اس بڑی واردات کو ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے فی الحال میڈیا سے خفیہ رکھا جارہا ہے جب کہ پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے۔
یہ خبر ہفتے کی صبح سامنے آئی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے گھر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی ڈکیتی ہوئی ہے، سونم کپور کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور کیش غائب ہے۔
پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گھر کے 25 ملازمین کو حراست میں لیا ہے، ان ملازمین میں چوکیدار، مالی اور ڈرائیورز شامل ہیں۔



