فن اور فنکار
11برس کی عمر سے رنبیر کی دیوانی کو منزل مل گئی
بالی وڈ کی ایک اور جوڑی جوڑی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے .
عالیہ بھٹ کو 11 سال کی عمرمیں رنبیر کپور سے محبت ہوئی تھی، لیکن ان کے رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جسے 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آ کر آفیشل کر دیا۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، تقریبات 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔شادی بہت سادگی سے ہوگی جس میں صرف خاندان کے لوگ اور قریبی دوست شامل ہوں گے ۔
پنک ولا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گیسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی پرانی دوست رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔



