پاکستانتازہ ترین

پاکستانی ادویات کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی معیار پر عمل درآمد ناگزیر ہے، این پی او

پاکستانی ادویات کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی معیار پر عمل درآمد ناگزیر ہے، این پی او
لاہور: قومی پیداواری تنظیم (این پی او) اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے اشتراک سے ادویہ سازی اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تکنیکی معاونت کا پروگرام جاری ہے۔
ایشین پیداواری تنظیم (اے پی او) کے تحت 20 سے 30 اکتوبر تک جاری اس پروگرام میں بین الاقوامی معیارِ پیداوار (GMP)، PIC/S اصولوں اور امریکی ادارۂ خوراک و ادویات (US FDA) کے تقاضوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
سی ای او این پی او محمد عالم گیر چوہدری نے کہا کہ عالمی معیار پر عمل درآمد، تکنیکی استعداد میں اضافے اور حکومت و نجی شعبے کے مؤثر تعاون سے پاکستانی ادویات کی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
پروگرام کے تحت بین الاقوامی ماہرین پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں کو پیداواری نظام، معیار کی جانچ اور ضابطہ جاتی تقاضوں سے متعلق تکنیکی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 30 اکتوبر کو کراچی میں بھی آگاہی سیمینار منعقد ہوگا۔
یہ اقدام پاکستان کی ادویہ سازی کی صنعت میں معیار، پیداواری صلاحیت اور عالمی مسابقت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
#NPO #Pharmaceuticals #Exports #Pakistan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button