
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان فیلڈ میں مسلسل متحرک، تحصیل شالیمار کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
16 ستمبر،2026
لاہور( ) مثالی صفائی انتظامات کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں موثر صفائی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او شہریار عارف خان صفائی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ کے لیے خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے تحصیل شالیمار میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے سی کینٹ سنبل جاوید، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن، ڈی جی ایم آپریشنز اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نےتحصیل شالیمار کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ورکرز کی حاضری چیک کی۔ اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کے ہمراہ شالیمار لنک روڈ پر موجود دکانوں کے اطراف لٹرنگ کا جائزہ لیا۔ دکانداروں سے صفائی انتظامات کے بارے میں بات چیت کی اور دکان کے باہر ڈسٹ بن رکھنے کی بھی ہدایت کی۔جبکہ آپریشن ٹیموں کو تمام کمرشل مارکیٹس میں صبح سویرے ویسٹ کلئیرنس کی ہدایت بھی جاری کی۔مزید برآں مغلپورہ اور شالیمار لنک روڈ کی گلیوں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا بھی جائزہ لیا۔تحصیل شالیمار میں شاہراؤں پر واشنگ ایکٹیویٹی کو مانیٹر کیا اور باغبان پورہ، پاکستان منٹ گیٹ، شالیمار چوک، سکھ نہر،داروغہ والا اور ملحقہ علاقوں میں صفائی انتظامات کو چیک کیا۔سی ای او شہر یار عارف خان نے تحصیل شالیمار میں بہترین صفائی انتظامات پر ورکرز کی کارکردگی کو سراہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ لاہور کے شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔



