پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

لاہور، 27 اکتوبر (): سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

تقریبِ حلف برداری میں نومنتخب صدر فرخ مجید بالا، نائب صدر وقاص اللہ خان، جنرل سیکرٹری کاشف منہاس، جوائنٹ سیکرٹری وہیب افتخار، سوشل سیکرٹری ضیاء الرحمٰن، فنانس سیکرٹری مدیحہ اسد اور انفارمیشن سیکرٹری نازیہ رشید نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان حیدر ترین، محمد ارشاد لنگاہ، سلمان انور، شاہ فیصل، بلال حسن، علی بن احمد ،محمد علی اور محمد عمر جاوید نے بھی حلف لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ افسران کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ، ایسوسی ایشن کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مشاورت و اجتماعی کوششوں کے ذریعے اراکین کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔تقریب کا مقصد ایسوسی ایشن کے تنظیمی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا اور افسران کے درمیان باہمی تعاون اور رابطے کو فروغ دینا.

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button