
اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کی بھرپور کاروائی سے پنجاب بار کونسل ہائیکورٹ سیکشن سے چوری شدہ/غائب شدہ 1118 انرولمنٹ فائلز میں سے 801 انرولمنٹ فائلز ریکور کر لی گئیں
ہیں اور اسناد/ دستاویزات کی تصدیق کیلئے متعلقہ یونیورسٹیز کو بھجوادی گئیں ہیں
اسی طرح سے پنجاب بار کونسل لوئر کورٹس سیکشن سے چوری شدہ/غائب شدہ 336 انتولمنٹ فائلز میں سے 97 فائلز ریکور کرنے بعد وکلاء/ججز اسناد/دستاویزات کو متعلقہ یونیورسٹیز کو برائے تصدیق ارسال کردیا گیا ہے۔چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی کے مطابق بقیہ فائلز کی ریکوری کیلئے کریک ڈاؤن ٹیم بھر پورکام کر رہی ہے جو قابل ستائش ہے