وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کی جانب سے اکبری منڈی میں مرمت و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کی جانب سے اکبری منڈی میں مرمت و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا.
لاہور –
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں لاہور کی تاریخی اکبری مصالحہ مارکیٹ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اس منصوبے کے تحت قدیم اکبری گیٹ کی دوبارہ تعمیر اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی اس منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ”یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کا حصہ ہے، جو نہ صرف لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ بلکہ معیشت اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔”
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دکانوں کے سائن بورڈز اور مصالحہ جات کے ریک کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے اور سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے کہا کہ” قدیم اکبری دروازہ کی دوبارہ تعمیر اس کی تاریخی شناخت کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ مارکیٹ میں سولر لائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ ماحول دوست روشنی کا نظام فراہم کیا جا سکے۔
اس منصوبہ کو 999.61 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اس منصوبے کی خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ لاہور کے اس ثقافتی اور تجارتی مرکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔




