مرحوم بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ نے پوری زندگی وسیب کے حقوق کی جدوجہد کیلئے وقف کیے رکھی ، عالمی فورموں, قومی سطح پر سرائیکی صوبے کا مقدمہ نہایت جرات و بہادری کے ساتھ پیش کیا۔
(گوہر عباس خان لنگاہ)

بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ 1939ء میں کہروڑ پکا کے دور دراز دیہی علاقے بہار دی گوٹھ میں پیدا ہوئے ، میٹرک بہاولپور اور گریجویشن لاہور اور 1964ء میں بار ایٹ لا کی ڈگری انگلینڈ سے حاصل کی ، تحصیل علم کے بعد وہ کچھ عرصہ حکومت برطانیہ کے قانونی مشیر بھی رہے ۔ دوران تعلیم برطانیہ میں ان کی ملاقات ذوالفقار علی بھٹو سے ہوئی جو دوستی میں تبدیل ہو گئی اور جب ذوالفقار علی بھٹو نے 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تو بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ پارٹی کے بنیادی رکن تھے ۔ 1970ء کا الیکشن انہوں نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں ممتاز دولتانہ کے خلاف لڑا اور 75000 ووٹ حاصل کئے اور جب تک پارٹی میں رہے ان کا شمار صف اول کے رہنماؤں میں ہوا اور وہ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے ۔7اپریل 2013ء کو بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ صاحب اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے ۔مرحوم بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ نے پوری زندگی وسیب کے حقوق کی جدوجہد کیلئے وقف کی ، قومی اور عالمی فورموں پر سرائیکی صوبے کا مقدمہ نہایت جرات اور بہادری کے ساتھ پیش کیا ۔ بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ نے 7اپریل 1989ء کو پاکستان سرائیکی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ سرائیکی تحریک میں بہت دیر سے آئے مگر پیپلز پارتی اور بعد ازاں خورشید حسن کی جماعت میں ہوتے ہوئے بھی ان کے دل میں وسیب کی محبت موجود تھی ۔ یہ ٹھیک ہے کہ پیپلزپارٹی میں ان کو اہم مرتبہ حاصل تھا اور آپ پی پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری رہے۔بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ نے لنگاہوں کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ لنگاہ قوم اللہ پاک کے حضور دعا گو ہے کہ اللہ پاک بیرسٹر سردار تاج محمد خان لنگاہ صاحب کے درجات بلند فرمائے ۔آمین



