پاکستانتازہ ترینسیر و سیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے 5 نئے بحال شدہ تاریخی مقامات کےہفتہ وار دورے کا اہتمام .

 

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے 5 نئے بحال شدہ تاریخی مقامات کےہفتہ وار دورے کا اہتمام .

لاہور، 16 مارچ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ایک خصوصی ہیریٹیج ٹور کا اہتمام کیا، جس میں شرکاء کو لاہور میں بحال شدہ اور جاری کاموں کو دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد شہر کی بھرپور ثقافتی میراث کو محفوظ رکھنے کے لیے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے جاری اور مکمل تحفظ کی کوششوں سے متعارف کرانا تھا۔

ٹور کا آغاز ٹولنٹن مارکیٹ سے ہوا، جہاں تقریباً 60 سے زائد تاریخ کے شائقین، ورثے کے پیشہ ور افراد، اور ثقافت سے وابستہ افراد جمع تھے۔ اس کے بعد یہ سفر جنرل الارڈ کے مقبرے تک جاری رہا، جو لاہور کے نوآبادیاتی دور کی ایک قابل ذکر شخصیت ہیں، اس کے بعد بریڈلاء ہال کا دورہ کیا گیا، جو شہر کی سیاسی اور فکری تاریخ سے قریبی تعلق رکھتا ہے

اس کے بعد، شرکاء نے انارکلی کے مقبرے کی سیر کی، جو کہ فن تعمیر کا شاہکار ہے ۔

یہ دورہ شاندار طریقے سے وزیر خان بارہ داری پر اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکاء کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، جناب کامران لاشاری، جو اس دورے میں بھی شامل تھے، نے لاہور کے تاریخی مقامات کے ساتھ عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایسے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاریخی عمارتیں ہماری وراثت کا ایک لازمی حصہ ہیں، اور ان کی بحالی کے ذریعے، ہمارا مقصد ماضی کی شان کو بحال کرنا ہے اور انہیں عوام کے لیے قابل رسائی بنانا ہے،”

اس تقریب نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کامیابی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ لاہور کے تعمیراتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کےلیے والڈ سٹی اتھارٹی کی کاوشوں سے لوگوں کو آگاہی دی جا سکے ۔

Related Articles

Back to top button