پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا دورہ چین

.پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا دورہ چین کمیونسٹ پارٹی کی خصوصی دعوت پر وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بیجنگ ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا
بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پرانہیں گلدستہ پیش کیا گیا
سینیٹر پرویز رشید،وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری،وزراء بلال اکبر،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے استقبال کیلئے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے.
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا
کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے استقبال کیا
مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات بھی کی
سربراہ چینی وفد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔



