پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاست

گورنرسندھ سید نہال ہاشمی کی لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں شرکت.

گورنرسندھ سید نہال ہاشمی کی لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں شرکت.

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے لاہورپریس کلب کے پروگرام” گیسٹ آف آنر” میں شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب نے گورنر سندھ نہال ہاشمی کو خوش آمدید کہا ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ سید نہال ہاشمی ایک سیاسی ورکر ہیں اورگورنر سندھ بننے کے بعد انہوںنے عام آدمی کے لیے گورنر ہاﺅس کے دروازے کھول دئیے ہیں، انہوں نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹر ی افضال طالب ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور فنانس سیکرٹری سالک نواز بھی موجو د تھے۔ گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ آزادی صحافت کی تحریک کو آگے بڑھایا اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے ، صحافی جو آئینہ دکھاتے ہیں وہ نہایت ضروری ہے۔ صحافیوں کے بھی بہت سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں ان مسائل پر قابو پانے کی توفیق دے۔ اگر ابلاغ مضبوط ہو تو معاشرے کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button