
🌙 شالامار باغ میں سال 2026 کے پہلے ’’چاندنی راتیں ٹور‘‘ کا آغاز، پہلے روز 500 سے زائد افراد کی شرکت
پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی (پی ڈبلیو سی اے) نے تاریخی شالامار باغ میں سال 2026 کے پہلے ’’چاندنی راتیں ٹور‘‘ کا آغاز کر دیا۔ 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے سیزن کے پہلے ٹور میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ٹور میں تاریخی مقامات کی رہنمائی پر مبنی سیر، مغل دور کے واقعات کی داستان گوئی، ڈرامائی مناظر، رقص اور براہِ راست موسیقی سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس نے شرکاء کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب کے مطابق اس اقدام کا مقصد پنجاب کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو جدید اور منفرد انداز میں متعارف کروانا اور تاریخی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
’’چاندنی راتیں ٹور‘‘ ہر ہفتے بروز ہفتہ شام 7 سے رات 9 بجے تک منعقد ہوگا، جبکہ فی کس ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
#ShalimarGardens #ChandniRaatein #PWCAA #HeritageTourism #Lahore


