بین الاقوامیتازہ ترینسیاسیات
ایران میں فوجی پلانٹ پر ڈرون حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کے وسطی شہر اصفہان میں فوجی پلانٹ پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا۔ تہران نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ شام اصفہان میں ڈرونز سے پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔ وال سٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام اور آپریشن سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔ نیویارک ٹائمز نے سینئر انٹیلی جنس اہلکاروں کا حوالہ دیا جو اس واقعے کے بارے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت سے واقف تھے۔



