
اسپیشل جے آئی ٹی تحقیقات کے لئے کل یو اے ای روانہ ہوگی۔ ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی تفصیلات لے گی۔ یو اے ای میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی۔ کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوع کیساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اسلام آباد پولیس اویس احمد 5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔



