
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبدالوہاب کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، مختلف کارروائیوں میں13 ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب، منشیات واسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اوعبدالوہاب
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن منشیات و اسلحہ ناجائز سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبدالوہاب کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید، صدر بہاولپور، عباس نگر، سمہ سٹہ، دھوڑ کوٹ، سٹی یزمان ، خیرپورٹامیوالی اور تھانہ صدر حاصل پورپولیس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شراب فروشی کے مرتکب 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان قبضہ سے 515 لیٹر شراب اور 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ سول لائنز پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے520گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ ڈیراورپولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کرکے 02عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او عبدالوہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔



