پاکستانتازہ ترینسپورٹسسپیشل رپورٹ

سوئی ناردرن گیس سپورٹس گالا 2025 کا افتتاح ہوگیا

سوئی ناردرن گیس سپورٹس گالا 2025 کا افتتاح ہوگیا

لاہور : سوئی ناردرن گیس کے زیرِ اہتمام چار روزہ سالانہ کھیلوں کا افتتاح ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فیصل اقبال نے لیاقت جمنیزیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کیا۔ڈی ایم ڈی فیصل اقبال نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف ٹیم سازی میں مدد ملتی ہے بلکہ آفیسرز اور سٹاف کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے ان کھیلوں میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔تقریب میں ممبر پاکستان سپورٹس بورڈ، میجر جنرل عرفان ارشد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سوئی ناردرن سپورٹس سیل کے صدر امتیاز محمود نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ 9 سے 12 نومبر تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ اسپورٹس گالا میں سوئی ناردرن ہیڈ آ فس سمیت 22 ریجنل ٹیمز اور ایک ٹیم خواتین پر مشتمل 371 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کمپنی کی سینئر مینجمنٹ کے علاوہ سی بی اے یونین کے پریزیڈنٹ زبیر خان، سپورٹس سیل کے نائب صدر وسیم احمد، جنرل سیکرٹری عمران صفدر ورک نے بھی شرکت کی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button