پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ محترمہ کو گزشتہ روز ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا

 

سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ محترمہ کو گزشتہ روز ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ وہ سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال چوہدری، سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور ڈاکٹر اظہر اقبال چوہدری کی والدہ جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی خوش دامن تھیں۔ مرحومہ فرقان ظفر، ارحم ظفر اور بلال مظہر کی دادی بھی تھیں۔

نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سرکاری، عدالتی، عسکری، سماجی اور کاروباری حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان، وکلاء، بیوروکریسی، پاک فوج کے افسران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، علمائے کرام، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے۔

اس موقع پر نمایاں شخصیات میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، بریگیڈیئر مختار احمد ارائیں، چوہدری منیر ہدایت اللہ، چوہدری راحیل منیر، میاں عامر محمود (دنیا گروپ)، چوہدری ذوالفقار احمد ارائیں، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اعجاز چوہدری، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس خالد رانجھا، جسٹس جواد ظفر چوہدری، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی عمران کشور، ڈی آئی جی عمران احمد، ڈی آئی جی سہیل سکھیرا، سینیٹر آصف کرمانی، چوہدری منظور سابق وفاقی وزیر، ایم پی اے چوہدری اعجاز شفیع،چوہدری نور الحسن تنویر،اور سابق صدور لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن، میاں شفقت علی، عبدالباسط، طاہر جاوید ملک، الماس حیدر، میاں نعمان کبیر، میاں طارق مصباح ، محمد علی میاں، میاں سہیل نثار ، سہیل لاشاری، ناصر حمید خان۔چوہدری محمد سرور آرائیں چیئرمین فقیر والی۔میاں وحید ارشد چوہدری سرپرست اعلی آرائیں اتحاد احساس پاکستان رہنما مسلم لیگ ن ۔ایم اے چوہدری آرائیں عظیم ٹیکسٹائل انڈسٹری۔چوہدری عاصم نذیر آرائیں ڈپٹی سیکرٹری چیمبر آف کامرس۔سمیت دیگر اہم سماجی و سیاسی رہنما بھی شامل تھے۔مرحومہ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، جوڈیشری اور بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران، وکلاء اور معزز شہری بڑی تعداد میں اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے پہنچتے رہے۔

شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنازہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی اور انتظامات کیے گئے تھے۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button