پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹسیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرِ اہتمام قائدِاعظم ڈے اور کرسمس کی تقریبات کا انعقاد

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرِ اہتمام قائدِاعظم ڈے اور کرسمس کی تقریبات کا انعقاد

 

لاہور: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کے زیرِ اہتمام قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد اندرونِ لاہور کے مختلف تاریخی مقامات پر کیا گیا۔ یہ تقریبات شاہی قلعہ لاہور، مقبرہ جہانگیر اور شالامار باغ میں منعقد ہوئیں، جن میں شہریوں، سیاحوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

تقریبات کا مقصد قومی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ قائدِاعظم ڈے کے موقع پر خصوصی تقاریب، ملی نغمے اور تقاریر کا اہتمام کیا گیا، جبکہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی پروگرام، دعائیہ تقاریب اور خوشیوں کو بانٹنے کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

 

اس موقع پر نجم الثاقب ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ

“قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں ایک ایسا پاکستان دیا جو رواداری، مساوات اور مذہبی آزادی کی بنیاد پر قائم ہوا۔ قائدِاعظم ڈے اور کرسمس کی تقریبات کا ایک ساتھ انعقاد اسی پیغام کی عملی تصویر ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب اور ثقافتوں کے احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی مقامات پر ایسی تقریبات کا انعقاد نہ صرف سیاحت کے فروغ میں مددگار ہے بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ، ثقافت اور قائدِاعظم کے افکار سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button