
پشاور- اتوار کو خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، چارسدہ اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سنٹر اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی اصل گہرائی ہندوکش پہاڑی علاقے افغانستان میں 179 کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔ لوگ اپنی رہائش گاہوں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔



