پاکستانتازہ ترینسیاسیات

نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک، جنگ، اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نئے سال کے آغاز پر معاشی صورتحال کی بہتری، سیلاب متاثرین کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امن کا گہوارہ بنانا ہے، میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھوک، جنگ، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ہو۔ یہ بات وزیراعظم نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہی۔  وزیراعظم نے کہاکہ اسی دوران موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک میں بدترین سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس سے سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بنے، ہزاروں زخمی ہوئے، مجموعی طور پر 3 کروڑ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے اور مالی اعتبار سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدگان کی مدد کی نگرانی میں نے خود بطور خادمِ پاکستان کی اور غموں میں گھرے لوگوں کے پاس جا کر ان کے درد کو کم کرنے کی کوشش کی۔ مجھ سمیت اتحادی حکومت کے ہر عہدیدار نے دنیا کے کونے کونے میں سیلاب زدگان کی پکار پہنچائی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال وطنِ عزیز کو متعدد مشکلات کا سامنا رہا،پاکستان کی معیشت اور عوام کے وسیع تر مفاد میں جب ہم نے آئینی راستہ اپناتے ہوئے حکومت سنبھالی تو ملک میں آئینی بحران اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اتحادی حکومت نے ملکی سلامتی کیلئے اپنی سیاست قربان کرتے ہوئے حالات پر قابو پانے کیلئے شبانہ روز محنت کی اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے۔

Related Articles

Back to top button