
کراچی: پاکستان نے پیر کو کراچی نیشنل بینک ایرینا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش شکست کے بعد گرین شرٹس نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز کی تقریباً چار سال بعد ٹیسٹ پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ اپنا 5واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز، احمد آغا سلمان، نعمان علی، ابرار احمد، میر حمزہ، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ الیون میں ٹام لیتھم، ڈیون کانوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل (وکٹ)، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، ایش سودھی، نیل ویگنر، اعجاز پٹیل شامل ہیں۔



