پاکستانتازہ ترینزراعتسیاسیات

چینی عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے، وافر ذخائر کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنا, پھر مہنگی چینی درآمد کرنا پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے.نتائشہ دولتانہ

چینی عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے، وافر ذخائر کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنا, پھر مہنگی چینی درآمد کرنا پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے.نتائشہ دولتانہ

پاکستان پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کی جنرل سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی نتائشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ چینی عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے اس کی قیمت عوام کی پہنچ میں ہونی چاہیے۔ وافر ذخائر کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنا اور پھر مہنگی چینی درآمد کرنا ہماری پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے نتائشہ دولتانہ نے کہا کہ اسی طرح زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم درآمد کرنا اور کسان کی بڑھتی پیداواری لاگت تشویشناک ہے۔ ڈی اے پی کی بوری 16 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ کسان 27 ستمبر کو احتجاج پر مجبور ہے۔ ممبر قومی اسمبلی نتائشہ دولتانہ نے کہا کہ
حکومت کو فوری طور پر کسان دوست اور مستقل زرعی پالیسی بنانی چاہیے تاکہ کسان کو ریلیف ملے، زرعی پیداوار بڑھے اور پاکستان گندم، چینی اور کپاس درآمد کرنے کے بجائے برآمد کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button