بین الاقوامیتازہ ترینسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ 2022- سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپیئن فرانس کو ہرا کر ورلڈ کپ جیت لیا۔

فرانسیسی نوجوان کائلان ایمباپے کی ہیٹرک۔ لیون میسی کا 17 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا۔

لوسائل اسٹیڈیم (قطر)- ارجنٹینا کے لیونیل میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کیا۔ اس کے بعد ڈی ماریا کو اسسٹ کی مدد ملی اور میچ کے  ویں36 منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے ہاف میں دفاعی چیمپئن فرانس کا قبضہ خراب رہا اور میچ میں پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ پہلے ہاف میں ارجنٹینا کا میچ میں قبضہ 59 فیصد اور فرانس کا صرف 41 فیصد قبضہ رہا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن پھر حملے کے لیے سرگرم لیکن ناکام رہا۔ کھیل کے 80 ویں منٹ میں ارجنٹینا کا قبضہ رہا لیکن فرانسیسی نوجوان کھلاڑی امباپے نے لیونیل میسی کے خوابوں کو ادھورا کر دیا جب میچ کے 80ویں منٹ میں فرانسیسی اسٹرائیکر ایمباپے نے صرف 97 سیکنڈ میں دو گول کر کے ارجنٹائن سے فاتحہ کو روک لیا۔  جب فرنچ کھلاڑی تھیو ہرنینڈز گول کو جال میں کک کرنے ہی لگے تھے کہ ارجنٹائن کھلاڑی نے انھیں دھکیل دیا جس سے فرانس پنالٹی کک حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ کیلین ایمباپے نے پنالٹی کک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کے 80 ویں منٹ میں گول کر کے فرانس کو کامیابی کی راہ دیکھائی۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیلین ایمباپے کو داد دی۔ اگلے ہی لمحے میچ کے  91 ویں منٹ میں کیلین ایمباپے نے ڈائریکٹ کک کی مدد سے بال کو دوبارہ جال کی راہ دیکھاتے ہوئے میچ کو 2-2 گول سے برابر کر دیا۔ کائلان ایمباپے نے میچ میں یکے بعد دیگرے دو گول کر کے لیونیل میسی کو چیمپئن بننے کے خواب ادھورے کر دیئے۔  اضافی منٹ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے حملے کیئے لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔  میچ کے 108 ویں منٹ میں لیونیل میسی نے ڈرامائی گول کیا جب میسی نے گیند کو جال میں پہنچایا تو فرانسیسی کھلاڑی نے بال کو گول ایریا میں روک دیامیسی نے گیند کو جال میں پہنچایا تو فرانسیسی کھلاڑی نے بال کو گول ایریا میں روک دیا۔ لیکن بال گول ایریا مے ہونے کے باعث ارجنٹائن کو گول مل گیا لیکن بال گول ایریا مے ہونے کے باعث ارجنٹائن کو گول مل گیا۔  جس کے باعث ارجنٹائن کو میچ مے 2-3 سے کامیابی حاصل ہو گئی۔ لیونیل میسی کے اس گول سے 18 سال کی محنت رنگ لے آئی لیکن میچ کے 117 ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی کائلان ایمباپے نے ایک بار پھر پنالٹی پر گول کیا۔ کائلان ایمباپے نے اسکور کو 3-3 سے برابر کر دیا۔ کائلان ایمباپے نے فائنل میچ میں ہیٹرک کرتے ہوئے فرانس کی امیدوں کو برقرار رکھا۔  میچ کے 120 منٹ مے کوئی بھی ٹیم کامیابی نہ حاصل کر سکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا۔ ارجنٹینا نے پنالٹی کک پر فرنچ کو 2-4 سے شکست دی۔ ارجنٹائن اسٹار لیون میسی 17 سال کے کیریئر میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب۔ ارجنٹائن 36 سال بعد تیسرا ورلڈ جیتنے میں کامیاب، اس سے پہلے ارجنٹائن نے 1978 اور 1986 میں بھی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button