
لاہور 18 دسمبر ( ) آل پاکستان لنگاہ جماعت لاہور ڈویژن کا مرکزی کور کمیٹی کے ارکان کا اجلاس جوہرٹاون میں منعقد ہوا جس کی صدارت جناب غلام مرتضی لنگاہ نے کی، مذکورہ اجلاس میں جناب محمد اعظم خان لنگاہ ، جناب ممتاز سلیم لنگاہ ، جناب علامہ محمد ارشد عابدی خان لنگاہ اور شہریار خان لنگاہ خصوصی طور پر شریک ہوئے، اجلاس میں 25 دسمبر 2022کو ہونے والے کنونشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور یہ طے پایا کہ بھلے اعظم خان لنگاہ کے فار م ہائوس واقع کینال گارڈن میں کنونشن منعقد کیا جائے اس حوالے سے یہ بھی طے پایا کہ تمام لنگاہ برادری کے معززین کودعوت عام دی جائے گی اور طے پایا کہ کنونشن کے تمام انتظامات چیرمین سردار پیر بخش خان لنگاہ کریں گے اجلاس میں طے پایا کہ دن چار بجے باقاعدہ کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہو گا اور اس میں قومی معاملات اور لاہور ڈویژن کی انتظامی باڈی کا چناؤ بھی ہوگا، لہذا لنگاہ برادری کے تمام ممبران سے گزارش ہے کہ اس کو کامیاب بنانے کے لیے معززین لنگاہ برادری سے رابطے کریں۔



