بین الاقوامیپاکستانسپورٹس
فیفا ورلڈ کپ 2022 ٹرافی۔

قطر: فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب لوسیل اسٹیڈیم قطر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فیفا کے صدر گیاننی انفینٹینو اور قطر کے امیر تمیم بن حماد ال ثانی بھی ماجود تھے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے 3 گولڈن ایوارڈ ارجنٹائن پلیئرز کے نام جبکہ 1 ایوارڈ فرانسیسی نوجوان امباپے کے نام۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 8 گولز کرنے پر فرانسیسی پلیئر کیلین ایمباپے ایڈیڈاس گولڈن شو اپنے نام کر سکے۔ ارجنٹائن کپتان لیون میسی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ارجنٹائن گول کیپر ٹورنامنٹ کے لاؤٹارو مارٹنیز بہترین گول کیپر قرار پائے۔ ارجنٹینا کے ہی اینزو فرنانڈیز ٹورنامنٹ کے کم عمر ترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔ مہمانی خصوصی نے فرانس کو تمغے پہنائے۔ قطری امیر نے میسی کو عربی کندورا (روایتی لباس) پہنایا۔ میسی نے کندورا پہنے ورلڈ کپ 2022 کی ٹروفی ٹھامی۔



