بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینسیاسیات

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پاکستان کو پائپ لائن گیس کی فراہمی ممکن ہے۔ پیوٹن کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کو یقین

سمرقند۔ وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچے جہاں  ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے بائیسویں  سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم نے خضر کمپلیکس کا دورہ کیا اور ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے  کہا کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی ممکن ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ضروری انفراسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں پاک ازبکستان تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز میں آگے بڑھنے کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور کرغزستان کے صدر سدیر جاپاروف سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امامولی رحمان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدہ مند برادرانہ تعلقات کے دائرہ کار کو مضبوط اور بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

 

Related Articles

Back to top button