
سوات: خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کی تحصیل کبل میں منگل کی شام ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پانچ شہید ہونے والوں میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔
دھماکا تحصیل کبل کے علاقے باڑہ بانڈی میں ہوا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد مروت کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔



