پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر سے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر سے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے اور سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او رکن ملکوں کے سربراہ اور مبصر ملکوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، غذائی تحفظ، توانائی، اور پائیدار ترقی سمیت مختلف اہم امورپر غور ہوگا۔ ایس سی او ملکوں کے درمیان تعاون اور مستقبل کی راہ کے تعین کیلئے دستاویزات پربھی اس اجلاس میں دستخط ہوں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button